اکرا،نئی دہلی، 3 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی کو گھانا کے اعلیٰ ترین اعزاز ’دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘سے نوازا گیا۔ گھانا کے صدر جان مہاما نے انہیں اس اعزاز سے نوازا ۔ مسٹر مودی نے اس عزاز کے لیے گھانا کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتہائی فخر کی بات قرار دیاہے ۔ وزیر اعظم مودی نے گھانا کے صدر مہاما کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں نے دفاع، سیکورٹی، ہنرمندی کی ترقی اور زراعت جیسے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اس اعزاز کو ہندوستان کے نوجوانوں کی امیدوں، اس کی ثقافتی روایات اور تنوع نیز گھانا اور ہندوستان کے درمیان تاریخی تعلقات کے لئے وقف کیا۔ مسٹر مودی نے اس خصوصی اعزاز کے لئے گھانا کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرتا ہے اور ان پر دوطرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کی نئی ذمہ داری ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھانا کا یہ تاریخی سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی تحریک دے گا۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘‘ کے خطاب سے نوازا جانا فخر کی بات ہے۔
Source: uni urdu news service
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز