پٹنہ، 02 جولائی : بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے آج کہا کہ ریاست میں جب مہاگٹھ بندھن حکومت بنے گی تو معذوروں کے لیے وزارت معذوری اور کمیشن بنایا جائے گا۔ بدھ کو یہاںایسوسی ایشن آف پرسنس وتھ ڈسیبلیٹیزکے زیراہتمام ریاست گیر دیویانگ ادھیکار سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ جب بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت بنے گی تو معذوروں کے لیے ایک وزارت اور کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج اور بلدیاتی انتخابات میں معذوروں کے لیے علیحدہ ریزرویشن کا انتظام کیا جائے گا۔ ریاستی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ معذوروں کے حقوق کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ حکومت کے قیام کے 100 دنوں میں معذور افراد کا بیک لاگ مکمل کیا جائے گا۔ دیویانگ متروں کو ہر پنچایت میں تعینات کیا جائے گا۔ ہاوسنگ اسکیم میں پانچ فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماجی تحفظ پنشن کے تحت معذوروں، بیواوں اور بزرگوں کو ہر ماہ 1500 روپے دیئے جائیں گے اور ہر سال 200 روپے کا اضافہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مائی بہن مان یوجنا کے تحت ہر ماہ 2500 روپے دیئے جائیں گے ۔ معذور افراد کے لیے ہر ضلع میں خصوصی اسکول قائم کیے جائیں گے ۔ معذوری کے سرٹیفکیٹ بنانے کی سہولت کو آسان بنایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پٹنہ کے پی ایم سی ایچ سمیت تمام اضلاع کے ضلع اسپتالوں میں معذوروں کے علاج کے لیے بہتر سہولیات کے ساتھ ۔ ساتھ بستر مختص کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے الگ اسٹیڈیم اور کوچز کا انتظام کیا جائے گا۔ بصارت سے محروم افراد کوا سمارٹ فون اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت معذوری کے لیے الگ بجٹ کی رقم بھی مختص کی جائے گی، تاکہ معذور افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Source: uni news
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز