National

کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری

کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری

نندی ہلز، 2 جولائی:) کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان چیف منسٹر سدارمیا نے بدھ کو دہرایا کہ وہ اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کریں گے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر سدارمیا نے ریاست کی اعلیٰ قیادت میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں سوالوں کے جواب میں کہا، "ہاں، میں وزیر اعلیٰ کے طور پر برقرار رہوں گا۔ آپ اس پر شک کیوں کر رہے ہیں؟" دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اقبال حسین نے عوامی طور پر ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار سے اگلے دو ماہ میں چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کی اپیل کی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں سدارمیا نے کہا، "جمہوریت میں ہر کوئی وزیر بننے کی خواہش رکھتا ہے ۔ یہ حتمی فیصلہ ہائی کمان کرتی ہے ۔ ہماری پارٹی کے 142 ایم ایل اے ہیں، ان میں سے صرف 34 کو وزیر بنایا جا سکتا ہے ۔ کیا سبھی 142 وزیر بن سکتے ہیں؟ صرف 15 فیصد کو ہی شامل کیا جا سکتا ہے ۔" مسٹر حسین، جو تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور مسٹر شیوکمار کے قریبی ہیں، نے ڈپٹی چیف منسٹر کو اعلیٰ عہدہ پر پہنچانے کی پرزور وکالت کی ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ کانگریس پارٹی کی بقا اور 2028 کے اسمبلی انتخابات میں اس کے امکانات کا انحصار اس بات پر ہے کہ 2023 کے انتخابات کے بعد اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کو کس طرح نافذ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کے ایم ایل ایز میں مسٹر شیوکمار کے لئے بڑے پیمانے پر حمایت ہے اور انہوں نے کرناٹک میں پارٹی کی قسمت کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments