National

وزیراعظم مودی پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ

وزیراعظم مودی پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ

نئی دہلی 2جولائی :وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح افریقہ، کیریبائی اور جنوبی امریکی خطے کے پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس آٹھ روزہ دورے کے دوران مسٹر مودی گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نامیبیا جائیں گے۔ وزیر اعظم نے اس دورے پر روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا، "مجھے یقین ہے کہ ان پانچ ممالک کا میرا دورہ جنوب کے ممالک کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، بحر اوقیانوس کے دونوں جانب ہماری شراکت داری کو مضبوط کرے گا اور برکس، افریقی یونین، ایکواس اور کیریکوم جیسے کثیرالجہتی فورمز میں ہماری شرکت کو مزید مستحکم کرے گا۔’’ مسٹر مودی آج دوپہر 2.30 بجے گھانا پہنچیں گے اور وہاں دو دن تک مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ وہاں سے وہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ 3 اور 4 جولائی کو وہاں کے لیڈروں سے بات چیت کریں گے اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم 4 اور 5 جولائی کو ارجنٹینا میں ہوں گے اور وہاں سے وہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو جائیں گے ۔ اس کے بعد وہاں 5 سے 7 جولائی تک برکس اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ مسٹر مودی 7 اور 8 جولائی کو برازیل کی راجدھانی برازیلیا کے دورے پر ہوں گے اور 9 جولائی کو نامیبیا پہنچیں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments