National

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی

چنئی، یکم جولائی:تمل ناڈو میں ضلع ویردھو نگر کے چنناکمن پٹی میں منگل کے روز پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست دھماکے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد جھلس کر ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں آر مہلنگم (55)، سی سیلاپنڈین، لکشمی کروپاسمی، آر راما مورتی (38)، کے راما جیم (27) اور جی ویرامنی (32) شامل ہیں۔ زخمیوں کوجن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سیواکاسی سرکاری اسپتال اور مدورئی کے راجاجی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے کنکریٹ کی چھت والے چار کمروں کو بری طرح نقصان پہنچا اور آس پاس کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔ پولس نے فیکٹری کے فورمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments