National

مسلم یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے کافی آگے، دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں 2 نے بنائی جگہ

مسلم یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے کافی آگے، دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں 2 نے بنائی جگہ

واشنگٹن: مسلم دنیا کی 2 یونیورسٹیوں نے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026ء جاری کردی گئی ہے، جس میں 100 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 500 سے زیادہ ادارے شامل ہیں جو کہ عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں نمایاں تبدیلیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ مسلم دنیا اور ایشیا کی یونیورسٹیوں کی اس رینکنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ امریکہ اپنی صفِ اوّل کی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس رینکنگ میں ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا 58ویں، سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز 67 ویں، قطر یونیورسٹی 112ویں اور متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی 177ویں، انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف انڈونیشیا 189ویں جبکہ قازقستان کی الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی 166ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینکنگ مسلم اکثریتی ممالک کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب اس رینکنگ میں اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی 223ویں نمبر پر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments