National

تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت

تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت

حیدرآباد 2 جولائی: تلنگانہ کے پاشاہ میلارم میں بدھ، کی صبح، امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کی گئیں اور ملبہ کو ہٹاتے ہوئے ایک اور لاش نکالی گئی، جس کے ساتھ ہی اب تک مہلوکین سرکاری تعداد 37 تک پہنچ چکی ہے۔ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہونے کا اندیشہ ہے۔اس علاقہ میں دو دن پہلے ایک کمپنی کا ری ایکٹرپھٹ پڑاتھا جس کے نتیجہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ حادثہ کے مقام پر سنگارینی، این ڈی آر ایف، اور حیدرا کی ٹیمیں بڑے پیمانہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 14 لاشیں گزشتہ روز لواحقین کے حوالے کی گئی تھیں جبکہ آج مزید 5 لاشوں کی شناخت ہوئی۔ رات کو ہونے والی شدید بارش کے سبب ملبہ ہٹانے کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، تاہم کلکٹر اور ایس پی کی نگرانی میں ریسکیو ٹیموں نے بارش میں بھی کام جاری رکھا۔ حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اب تک نکالی گئی تمام لاشوں کو پٹن چیرو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے 35 مزدوروں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے، جن میں پٹن چیرو کے دھرو ہاسپٹل، چندانگر کے ارچنا اور پرنام اسپتال شامل ہیں۔ حالت نازک ہونے کی وجہ سے چار مزدوروں کو اپولو اور یشودا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھرو اسپتال میں زیر علاج 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments