National

مرکز میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو آر ایس ایس پر ملک بھر میں پابندی لگادی جائے گی:کرناٹک حکومت میں وزیر پرینک کھرگے

مرکز میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو آر ایس ایس پر ملک بھر میں پابندی لگادی جائے گی:کرناٹک حکومت میں وزیر پرینک کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیٹے اور کرناٹک حکومت میں وزیر پرینک کھرگے نے اعلان کیا ہے کہ اگر کانگریس دوبارہ مرکز میں برسراقتدار آتی ہے تو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی جائے گی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مسلسل آر ایس ایس پر تنقید کر رہے ہیں اور اس تنظیم پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لیکن پرینک کھرگے نے آر ایس ایس پر ملک گیر پابندی کی بات کرکے ایک نئی بحث شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے، فرقہ وارانہ تشدد کا ذمہ دار کون ہے، آئین کو تبدیل کرنے کی بات کون کر رہا ہے۔ پرینک کھرگے نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے سیاسی ونگ بی جے پی سے اہم سوالات کیوں نہیں پوچھتی جیسے ملک میں بے روزگاری کیوں بڑھ رہی ہے، پہلگام میں دہشت گرد حملہ کیسے ہوا؟ یہ نہ پوچھ کر سنگھ کے لوگ سماج میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد قانونی عمل کے تحت آر ایس ایس پر ملک میں پابندی لگائی جائے گی۔ کرناٹک حکومت کے وزیر پرینک نے کہا کہ کیا ای ڈی، آئی ٹی جیسی تمام تحقیقاتی ایجنسیاں صرف اپوزیشن کے لیے ہیں، حکومت آر ایس ایس کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی، ان کا پیسہ کہاں سے آرہا ہے، ان کی آمدنی کا ذریعہ کیا ہے۔ پرینک کھرگے نے کہا کہ سنگھ کے لوگ ہر بار نفرت انگیز تقریر اور آئین کو بدلنے کی بات کرکے کیسے بچ جاتے ہیں، معاشی جرائم کرنے کے بعد کیسے بچ جاتے ہیں، ان تمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments