National

ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

ہاپوڑ3جولائی:اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصول اطلاع کے مطابق رفیق نگر علاقے کا رہنے والا 40 سالہ دانش اپنے بچوں مائرا (11)، سمیرا (10) اور بھتیجے ثمر (8) اور مہیم (10) کے ساتھ بدھ کی رات تقریبا 10:30 بجے موٹر سائیکل پر ایک فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں نہانے گیا تھا۔ واپس لوٹتے ہوئے بلندشہر روڈ پر 'منی لینڈ اسکول' کے باہر ایک تیز رفتار کینٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے پانچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments