National

آج کا نظام کسانوں کو خاموشی مگر بے رحمی سے کر رہا ہے ختم، ایم ایس پی کی کوئی ضمانت نہیں: راہل گاندھی

آج کا نظام کسانوں کو خاموشی مگر بے رحمی سے کر رہا ہے ختم، ایم ایس پی کی کوئی ضمانت نہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ کسان ہر دن مزید قرض میں ڈوبتے جا رہے ہیں اور کہا کہ یہ نظام کسانوں کو خاموشی سے مگر بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، جبکہ مودی جی، جنہوں نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ اپنے ہی پی آر شو میں مصروف ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں صرف تین ماہ میں 767 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ذرا تصور کریں… صرف 3 مہینے میں مہاراشٹر میں 767 کسانوں نے اپنی جان لے لی۔ کیا یہ صرف ایک عدد ہے؟ نہیں۔ یہ 767 اجڑے ہوئے گھرانے ہیں۔ 767 خاندان جو کبھی نہیں سنبھل پائیں گے۔ اور حکومت؟ خاموش۔ بےحسی سے تماشہ دیکھ رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کسان ہر دن مزید قرض میں ڈوب رہے ہیں—بیج مہنگے، کھاد مہنگی، ڈیزل مہنگا… لیکن ایم ایس پی کی کوئی ضمانت نہیں۔ جب وہ قرض معافی مانگتے ہیں تو نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا، لیکن جن کے پاس اربوں ہیں ان کے قرض مودی حکومت نے آسانی سے معاف کر دیے ہیں۔ ذرا آج کی خبروں پر نظر ڈالیں- انل امبانی کا 48,000 کروڑ روپے کا SBI فراڈ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ آج حقیقت یہ ہے کہ جو ملک کو کھلاتے ہیں، ان کی زندگیاں آدھی ہو رہی ہیں۔ یہ نظام کسانوں کو مار رہا ہے۔ خاموشی سے، لیکن مسلسل اور مودی جی مصروف ہیں اپنی پی آر شو دیکھنے میں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments