National

اعظم گڑھ میں اکھلیش یادو کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی! اسٹیج کے قریب پہنچ گیا نوجوان

اعظم گڑھ میں اکھلیش یادو کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی! اسٹیج کے قریب پہنچ گیا نوجوان

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو آج جمعرات (3 جولائی، 2025) کواعظم گڑھ میں ہیں۔ اس دوران ان کے پروگرام میں کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان ان کے پروگرام کے دوران اسٹیج کے قریب پہنچ گیا۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں نے فوراً نوجوان کوروک لیا اورحراست میں لے لیا۔ اس معاملے کے بعد سماجوادی پارٹی نے انتظامیہ پرالزام لگائے ہیں۔ اکھلیش یادوکے پروگرام میں پہنچا ایک نوجوان سبھی سیکورٹی گھیروں کو توڑتے ہوئے اسٹیج کے قریب پہنچ گیا۔ اس پر سماجوادی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ یہ اچھے پروگرام کوخراب کرنے کی انتظامیہ کی سازش ہے۔ جب نوجوان سیکورٹی گھیروں کوتوڑتے ہوئے اسٹیج کی طرف پہنچ رہا تھا، تب اکھلیش یادواپنے دیگرلیڈران کے ساتھ اسٹیج پرموجود تھے۔ سیکورٹی نے سخت مشقت کے بعد پانچ منٹ کے بعد نوجوان کو باہرنکالا گیا۔ خبرلکھے جانے تک اس معاملے میں مقامی انتظامیہ اورپولیس کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ نوجوان کوجب پولیس نے روکا، اس کے بعد اعظم گڑھ کے سماجوادی پارٹی کے لیڈران موقع پر پہنچے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کچھ بات کی اورپھرواپس چلے گئے۔ دراصل، اکھلیش یادو اعظم گڑھ میں اپنے دفتراورگھرکی بھومی پوجن کے لئے پہنچے ہیں۔ دوسری جانب، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی طرف سے اعظم گڑھ میں سماج وادی پارٹی کی نئی رہائش گاہ اورآفس کمپلیکس کے افتتاح سے قبل برہمن مہاسبھا اوروشو ہندو مہاسنگھ کے اراکین نے گھروں پرسیاہ جھنڈے دکھا کراحتجاج کیا۔ بی جے پی کے ضلع نائب صدر ہری ونش مشرا کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادواٹاوہ کواپنا گھراوراعظم گڑھ کواپنا دل کہتے ہیں، لیکن یہ محض ایک دکھاوا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ اعظم گڑھ سماجوادی پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے، ضلع کی سبھی 10 اسمبلی سیٹوں پرسماجوادی پارٹی کا قبضہ ہے جبکہ ضلع کے دو اراکین پارلیمنٹ بھی سماجوادی پارٹی سے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments