National

بہار میں بھی الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی، کیجریوال نے کردیا بڑا اعلان

بہار میں بھی الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی، کیجریوال نے کردیا بڑا اعلان

بہارمیں اسی سال کے آخرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سبھی پارٹیاں اپنی اپنی سطح پر کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بہار اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے واضح کردیا ہے کہ بہار کا الیکشن عام آدمی پارٹی اکیلے لڑنے جا رہی ہے۔ گجرات دورے پر گئے اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ عام آدمی پارٹی بہار اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں انڈیا الائنس میں مزید ٹوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ حالانکہ لوک سبھا الیکشن 2024 عام آدمی پارٹی نے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔ اروند کیجریوال نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے وہ انڈیا الائنس کے ساتھ ہے، لیکن اسمبلی میں ہم الگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران عام آدمی پارٹی اور انڈیا الائنس کے درمیان تکرارہونی شروع ہوگئی ہے۔ یہ تکراراب بہارمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں آرپارکی نظرآنے والی ہے۔ حالانہ عام آدمی پارٹی کے کنوینرپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کانگریس بی جے پی کی ہی بی ٹیم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments