National

ہلدوانی میں فسادات کے 15 ملزمان کو فی الحال ضمانت نہیں ملی

ہلدوانی میں فسادات کے 15 ملزمان کو فی الحال ضمانت نہیں ملی

نینی تال، 03 جولائی : ہلدوانی میں فسادات کے اہم ملزم عبدالملک، اس کے بیٹے عبدالمعید اور ڈرائیور محمد ظہیر سمیت 15 افراد کو جمعرات کے روز اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے اگلی تاریخ چار ہفتے بعد طے کی ہے ۔تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس منوج کمار تیواری اور جسٹس پنکج پروہت کی ڈویژن بنچ میں دیر شام سماعت ہوئی۔ تمام ملزمان پر انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان میں کلیدی ملزم عبدالمالک کے خلاف چھ الگ الگ مقدمات درج ہیں جبکہ عبدالمعید کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ تمام ملزمان کی جانب سے الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ کلیدی ملزم عبد الملک اور معید کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کے روز جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے ۔ ان کے خلاف ہجوم کو اکسانے کا الزام غلط ہے ۔ ایک ہی معاملے میں متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ کلیدی ملزم عبد الملک کے ڈرائیور ظہیر نے بھی کہا کہ وہ بے قصور ہے ۔ حکومت نے کہا کہ اس کے پاس سے لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا ہے ۔ تمام ضمانت کی درخواستوں کی الگ الگ سماعت کرتے ہوئے عدالت نے چار ہفتے بعد تاریخ مقرر کی۔ عدالت چار ہفتے بعد کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا۔ ایک خاص برادری کے لوگوں نے پتھرا¶ کرکے پولس اور انتظامیہ پر حملہ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments