۔ ممبئی، 11 نومبر: این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے تقریباً ایک ماہ بعد، ممبئی کرائم برانچ نے اتر پردیش ایس ٹی ایف کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں، کلیدی ملزم سمیت مزید چار ملزمین کو یوپی کے نان پارہ بہرائچ سے گرفتار کیا اور ان تمام کو آج ممبئ کی مقامی قلعہ کورٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں ١٨ ,نومبر تک پولیس کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا۔ کلیدی ملزم شیو کمار گوتم عرف شیوا مبینہ طور پر ان تین شوٹروں میں شامل تھا جنہوں نے 12 اکتوبر کو مہاراشٹر کے سابق وزیر پر تین راؤنڈ فائر کیے تھے۔ شیوا نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ شیو کمار کے علاوہ چار دیگر افراد — انوراگ کشیپ، گیان پرکاش ترپاٹھی، آکاش سریواستو، اور اکھلیشیندر پرتاپ سنگھ — کو شیوا کمار کے فرار میں مبینہ طور پر مدد کرنے اور اسے پناہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ شیوا کمار، جو 12 اکتوبر سے مفرور تھا، کہا جاتا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل کی سازش کے بارے میں اہم معلومات رکھتا ہے۔ اس معاملے کے دیگر دو مشتبہ شوٹر، ہریانہ کے گرو میل سنگھ اور اتر پردیش کے دھرمراج کشیپ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Source: uni news service
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ