National

سارن: داماد نے سسر کو کیا قتل

سارن: داماد نے سسر کو کیا قتل

چھپرا، 10 جولائی: بہار میں سارن ضلع کے گدکھا تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنے سسر کا قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مدھورا تھانہ علاقہ کے آسویا گاؤں کے رہنے والے سونالال رام خاندانی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اپنی بیٹی کے سسرال گئے تھے۔ اس دوران اس کی اپنے داماد سنجے رام اور اس کے گھر والوں سے کہا سنی ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس جھگڑے میں ہوئی لڑائی میں سونالال رام کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال منتقل کردیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ہی پولیس نے داماد سنجے رام کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments