فیروز آباد 09 نومبر: اتر پردیش میں فیروز آباد ضلع کے نصیر پور تھانہ علاقے میں، متھرا سے لکھنؤ واپس جا رہی مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی رات آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر نصیر پور تھانہ علاقے میں ایک پرائیویٹ بس پیچھے سے کھڑے ایک خراب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ہوتے ہی بس میں چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکال کر فیروز آباد ڈسٹرکٹ اسپتال اور شکوہ آباد اسپتال کے ٹراما سینٹر لے گئی۔ ضلع اسپتال میں ڈاکٹر نے پانچ زخمیوں کو مردہ قرار دیا ہے۔ باقی زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار ضلع اسپتال پہنچ گئے۔ لکھنؤ کے معین الدین پور کے رہنے والے سندیپ کمار اپنے بیٹے کے منڈن سنسکار کرانے کے لیے ایک پرائیویٹ بس میں رشتہ داروں کے ساتھ متھرا گئے تھے اور جمعہ کی رات واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ ہوگیا۔
Source: uni urdu news service
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
بابا صدیقی قتل معاملہ کلیدی ملزم سمیت مزید چار گرفتار 17 نومبر تک پولیس حراست میں رکھے جانے کا حکم
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد
دربھنگہ: قتل کیس میں چار قصورواروں کو عمر قید کی سزا
وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی حکومت کی ایک سازش: مولانا فضل الرحیم مجددی
پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد