پریاگ راج:09نومبر: اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد اور ہردیوار واقع منسا دیوی مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت روند پوری نے سماج وادی پارٹی کی مین پوری سے ایم پی ڈمپل یادو کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منفی بیان بازی پر نصیحت بھی دی۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کے غیر سناتنیوں کے مہاکمبھ میں نہ آنے کے اکھاڑا پریشد کے بیان کے خلاف تبصرہ کرنے پر سنتوں میں ناراضگی ہے۔ مہنت روندر پوری نے ڈمپل یادو کو دیوی کی مانند قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہم ان کو دیوی مانتے ہیں۔ان کی شکل بھی دیوی جیسی ہے۔ وہ اتراکھنڈ کی رہنے والی ہیں۔ پورا اتراکھنڈ ان کو بہن کے طور پر مانتا ہے۔ انہیں سناتن دھرم کو ماننے والوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ ہماری بہن ایسی سیاسی ہوگئی۔ سادھو سنت پر انگلی اتھائی اس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔ ان سے ایسی بیان کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈمپل دیدی سے اتنا کہنا چاہیں گے کہ وہ اتنا سیاسی نہ ہوں کیونکہ وہ اس نسل کی ہیں جہاں سے بھگوان کرشن تھے۔ وہ پورے اتراکھنڈ کے سنتوں کی بہن ہیں۔ پورے سنت ان کا احترام کرتے ہیں۔
Source: uni urdu news service
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
بابا صدیقی قتل معاملہ کلیدی ملزم سمیت مزید چار گرفتار 17 نومبر تک پولیس حراست میں رکھے جانے کا حکم
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد
دربھنگہ: قتل کیس میں چار قصورواروں کو عمر قید کی سزا
وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی حکومت کی ایک سازش: مولانا فضل الرحیم مجددی
پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد