National

کسان کی خودکشی پر جھوٹا دعویٰ کرنے پر بی جے پی ایم پی سوریا کے خلاف ایف آئی آر

کسان کی خودکشی پر جھوٹا دعویٰ کرنے پر بی جے پی ایم پی سوریا کے خلاف ایف آئی آر

ہاویری، 08 نومبر : کرناٹک کے ہاویری میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مسٹر سوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ایک کسان نے وقف بورڈ کی جانب سے اس کی زمین ضبط کیے جانے کے بعد خودکشی کرلی۔ جمعرات کو درج کی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مسٹر سوریا کے بیانات گمراہ کن اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اب ڈیلیٹ ہوچکے پوسٹ میں سوریہ نے دعوی کیا تھا کہ کسان ردپا چنپا بالیکائی نے وقف بورڈ کے ذریعہ ان کی زمین کو تحویل میں لئے جانے کے کی وجہ سے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کرناٹک میں تباہ کن اثرات کے لئے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم، ہاویری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے ایک جوابی بیان جاری کرتے ہوئے مسٹر سوریا کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔ ایس پی نے ایکس پر وضاحت کی، "جو خبر شیئر کی گئی ہے وہ جھوٹی ہے۔ ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔" انہوں نے کہا کہ رودرپا کی خودکشی، جس کی 6 جنوری 2022 کو رپورٹ ہوئی تھی، فصل کی ناکامی اور قرض سے منسلک تھی۔ ادور پولیس اسٹیشن میں سیکشن 174 سی آر پی سی کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا اور خودکشی کے لیے مالی بحران کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حتمی رپورٹ پہلے ہی پیش کی جاچکی تھی۔ مسٹر سوریا کا دعویٰ، جس کی ابتدائی طور پر کنڑ میڈیا نے اطلاع دی تھی، کو کئی خبر رساں اداروں نے بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جنہوں نے خود کشی کو وقف بورڈ سے جھوٹے طریقہ سے جوڑا تھا۔ کرناٹک کے وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور بائیو ٹکنالوجی پریانک کھڑگے نے سوریا اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ان پر سیاسی فائدے کے لیے غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔ مسٹر کھڑگے نے ٹویٹر پر لکھا، ’’بی جے پی کرناٹک وہ کر رہی ہے جو وہ سب سے بہتر کرتی ہے – غلط معلومات پھیلا رہی ہے… غلط معلومات کا یہ نمونہ اب بی جے پی کی ’واٹس ایپ یونیورسٹی‘ کے نصاب کا حصہ بن گیا ہے،‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوریا کے خلاف غلط معلومات کا معاملہ درج کیا جائے گا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments