National

بلیا:گنگا میں طغیانی، نیشنل ہائی کو نقصان، بہار سے رابطہ منقطع

بلیا:گنگا میں طغیانی، نیشنل ہائی کو نقصان، بہار سے رابطہ منقطع

بلیا:19ستمبر: اترپردیش کے ضلع بلیا کے بیریا تحصیل علاقے میں گنگا ندی میں آئے سیلاب سے آبی دباؤ کی وجہ سے نیشنل ہائی وے۔31بدھ کی دیر رات منہدم ہوگیا جس کی وجہ چاند دیر گاؤں میں پانی بھر گیا۔ ڈی ایم پروین کمار لکشکار نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر رات تقریبا دو بجے گنگا ندی کے اثر سے بیریا تحصیل علاقے کے چاند دیئیر گاؤں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 31 کٹ کر تباہ ہوگیا۔ اس کے بعد گنگا کا پنی نزدیک کے گاؤں میں داخل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے ایک ہزار سے 1200 کی آبادی ہے جس ک وموقع پر پہنچی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ ان کے رہنے اور کھانے کا نظم کیا جارہا ہے۔ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو اہے۔ گاؤں میں 4.5 سے 5فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کو ٹھیک کرنے کے لئے یہاں نیشنل ہائی وے کے افسران موجود ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گنگا ندی بلیا میں خطرے کے نشان سے دو میٹر اوپر بہہ رہی ہے اور گنگا کے پانی کے دباؤ سے مٹی کا کٹان ہوا اس کے ساتھ ہی سڑک بھی کٹنا شروع ہوگئی۔پانی کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ سڑک تقریبا 25 میٹر تک کٹ گئی اور اس کے بعد گنگا کا پانی گاؤں میں داخل ہوگیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments