National

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاون میں میلادالنبیؐ کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیاں سڑک پر پھینک دینے سے کشیدگی

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاون میں میلادالنبیؐ کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیاں سڑک پر پھینک دینے سے کشیدگی

حیدرآباد19ستمبر:)تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے نارائن پیٹ ٹاون میں کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ میلادالنبیؐ کے موقع پر جھنڈیاں لگانے کے مسئلہ پر دوفرقوں کے درمیان تنازعہ کھڑاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم نوجوان، اولڈ بس اسٹینڈ جنکشن کے قریب کل شام میں میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں جھنڈیاں لگارہے تھے کہ دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے اس پر اعتراض کیا اور ان جھنڈیوں کو نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔اس مسئلہ پر دونوں طبقات میں بحث وتکرار ہوگئی اوردونوں طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ہلکا سالاٹھی چارج کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔پولیس کی بھاری جمعیت کو وہاں تعینات کردیاگیا۔حیدرآباد سے پولیس کے سینئر عہدیدارصورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔مقامی مسلمانوں نے گنیش وسرجن کے پیش نظرجلوس کوملتوی کردیاتھا اوریہ جلوس جمعرات کو نکالاجانے والا تھاجس کے پیش نظر گذشتہ روز جھنڈیاں لگائی جارہی تھیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments