National

امروہہ:بی جے پی  ایم ایل اے کے ماما کا گولی مار کر قتل

امروہہ:بی جے پی ایم ایل اے کے ماما کا گولی مار کر قتل

امروہہ:19ستمبر: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں حسن پور سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے کے ماما کا بدمعاشوں نے سوتے وقت گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کہ علاقے کے گاؤں گھنسور پور میں حسن پور سیٹ سے بی جے پی کے دو بار کے ایم ایل اے مہیندر سنگھ کھڑگونشی کے ماما ستیہ پرکاش کھڑگونشی(70) کا کنبہ رہتا ہے۔ معمول کے مطابق گذشتہ بدھ کی رات بھی وہ مویشیوں کے ٹین شیڈ میں پچھی چار پائی پر سورہے تھے۔ نصف رت کسی وقت بدمعاشوں نے مویشی باڑے میں گھس کر ستیہ پرکاش کے کو گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر دیہی باشندے موقع پر پہنچے تب تک بدمعاش فرار ہوچکے تھے۔ گولی لگنے سے زخمی ستیہ پرکاش کو مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹرمیں داخل کرایا گیا۔ نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہائر سنٹر ریفر کردیا۔ ستیہ پرکاش کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ اس کے بعد لاش کو گاؤں لے جایا گیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے ایم ایل اے مہیندر سنگھ کھڑگونشی نے کنبے کے اراکین کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments