National

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب سے 46 لوگوں کی موت

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب سے 46 لوگوں کی موت

وجئے واڑہ، 10 ستمبر:آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 46 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 196100 ہیکٹر زمین کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ منگل کو یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ این ٹی آر ضلع میں 36، گنٹور ضلع میں سات، ایلورو ضلع میں دو اور پالاناڈو ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، 1,96,100 ہیکٹر میں زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے 240272 کسان متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 19686 ہیکٹر میں باغبانی کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے باغبانی کی فصلوں سے وابستہ 30877 کسان متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیز کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 4202.68 کلومیٹر طویل سڑکوں کو نقصان پہنچا اور 70 سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ وجئے واڑہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے 339 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، 181 کا رخ موڑ دیا گیا اور 12 کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست میں 644133 لوگ متاثر ہوئے۔ ان کے لیے 246 ریلیف کیمپ بنائے گئے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments