نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 اپریل کو بہار کے مدھوبنی میں منعقدہ قومی پنچایتی راج دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے پر سخت ترین الفاظ میں ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کو ان کی سوچ سے بھی بڑی سزا دی جائے گی اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی باقی زمین بھی مٹی میں ملا دی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’22 اپریل کو پہلگام کی وادی بیسرن میں ہوئے اس حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم نے اپنے بیٹے، بھائی اور شریکِ حیات کھو دیے ہیں، کوئی بنگالی تھا، کوئی کنڑ بولتا تھا، کوئی مہاراشٹر کا تھا، کوئی اوڑیہ، کوئی گجراتی اور کوئی بہار کا سپوت تھا۔ آج کرگل سے کنیا کماری تک ہمارا غم اور غصہ ایک جیسا ہے۔‘‘ مودی نے کہا کہ یہ حملہ نہتے اور بے گناہ سیاحوں پر نہیں، بلکہ ہندوستان کی روح پر حملہ تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’میں بہت صاف الفاظ میں کہتا ہوں، جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے، انہیں اور ان کے سرپرستوں کو ایسی سزا دی جائے گی جو انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت اب دہشت گردی کے سرپرستوں کی کمر توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا، "اب وہ وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے بچے کھچے اڈے بھی صفحۂ ہستی سے مٹا دیے جائیں۔ ہم زمین کے آخری سرے تک ان کا پیچھا کریں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے تک لے کر آئیں گے۔" انہوں نے مزید کہا، ’’پوری قوم اس مشن میں متحد ہے اور ہر وہ انسان جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے، ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں اُن تمام ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ امن اور سلامتی ہی ترقی کی بنیاد ہے۔‘‘
Source: social media
سارن : بہونے ساس کو جلاکر مار ڈالا
سونے کی فی گرام قیمت میں نمایاں کمی، عالمی منڈی میں تیزی برقرار
آئین ہی سپریم ہے ؛ عدالتی نظرثانی آئینی کام: سپریم کورٹ نے پارلیمانی بالادستی کا دعویٰ مسترد کر دیا
اکستان نے پھر سےگولہ باری کردی شروع، اُڑی سیکٹر میں سرحد پار سے داغے گئے گولہ بارود،جموں میں بلیک آوٹ
کرناٹک میں جناردن ریڈی کرناٹک اسمبلی سے نااہل
ہند-پاکستان کشیدگی میں سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑ سے زائد ڈوب گئے
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بڑا بیان، ‘پاکستان ہتھیارڈال دے، نہیں تو…’
بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک
امبانی گروپ 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''
جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا یھا حصہ؟
پاکستان نے پھر منہ کی کھائی، جموں ایئر پورٹ پر حملے کی کوشش ناکام، سبھی میزائلیں مار گرائی گئیں