بالی ووڈ کے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت پذیرائی مل رہی ہے، فتنہ پھیلانے والوں کو چھوڑ کر مجھے لگتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی ڈیبیو ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہو رہی ہے اور انہیں پاکستان سے بہت پیار اور محبت مل رہا ہے۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہیرا منڈی کی کہانی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ ہم سب کی کہانی ہے، یہ اس وقت کی کہانی ہے جب ہندوستان ایک تھا، آج ہیرا منڈی کی کہانی جتنی پاکستان کی ہے اتنی ہی ہماری بھی ہے، یہ ہم سب کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، ہم مختلف طریقوں سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، چند ایک فتنہ پھیلانے والوں کو چھوڑ کر باقی تمام لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تنقیدی رائے پر کوئی اعتراض نہیں ہے میرے کرداروں میں ایسی صلاحیت ہے جو لوگوں کو میرے کام سے جوڑتی ہے، اس لیے وہ اس پر تبصرہ کرتے ہیں۔ کسی کو میرا کام پسند آتا ہے تو کسی کو نہیں، اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ خیال رہے کہ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ 1940 کی کہانی ہے جس میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا ، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری اور فردین خان سمیت دیگر فنکاروں نے اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟