Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

بیٹی نے نوجوان نسل کو سمجھنے میں مدد دی، اداکاری بھی مجھ سے زیادہ جانتی ہے، نوازالدین صدیقی

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیٹی نے نوجوان نسل کو سمجھنے میں مدد دی، اداکاری بھی مجھ سے زیادہ جانتی ہے، نوازالدین صدیقی
بیٹی نے نوجوان نسل کو سمجھنے میں مدد دی، اداکاری بھی مجھ سے زیادہ جانتی ہے، نوازالدین صدیقی — November 17, 2026
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں نئی نسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 16 سالہ بیٹی شوریٰ صدیقی نے انہیں نوجوان نسل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے رابطے اور معلومات تک آسان رسائی کے باعث جنریشن زی پہلے سے زیادہ ذہین ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیٹی اداکاری کے معاملے میں بھی ان سے زیادہ جانتی ہے۔ اس جنریشن کو دنیا کے بارے میں وہ معلومات حاصل ہیں جو ہمیں میسر نہیں تھیں۔

ایک میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے 52 سالہ نوازالدین صدیقی نے کہا کہ نئی نسل کو دنیا بھر کے سنیما تک رسائی حاصل ہے، جس نے انہیں زیادہ باشعور اور پراعتماد بنا دیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ آج کی جنریشن زی خصوصاً 15سے 18 سال کے بچے بہت ذہین ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انہیں دنیا کے بارے میں وہ معلومات اور تجربات حاصل ہیں جو ہمیں کبھی میسر نہیں تھے۔ ہم اپنے والدین سے سوال نہیں کرتے تھے اور ان سے بات کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بھی ہمت نہیں کرتے تھے، لیکن آج کے نوجوان براہ راست ہم سے سوال کرتے ہیں۔ ایک اور بات یہ ہے کہ انہوں نے دنیا بھر کا سنیما دیکھا ہوا ہے۔ آج ممکن ہے کہ کسی نوجوان نے ایسی فلم بھی دیکھی ہو جو آپ نے شاید کبھی نہ دیکھی ہو۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ پہلے وہ بھی نئی نسل کی صلاحیتوں کو کم سمجھتے تھے، لیکن شوریٰ کی فلموں اور اداکاری سے متعلق معلومات دیکھ کر ان کی رائے بدل گئی۔ وہ اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور اداکاری سیکھنے کے ساتھ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے تین سے چار سال میں دنیا بھر کی ان سے زیادہ فلمیں دیکھ لی ہیں۔

واضح رہے کہ شوریٰ نے اپنے والد کے ساتھ ڈرامے نقاب میں اسٹیج پر پہلی مرتبہ اداکاری کی۔ دونوں نے امریکا کے نو شہروں کے دورے کے دوران اس ڈرامے میں پرفارم کیا۔

نوازالدین صدیقی آخری مرتبہ فلم رات اکیلی ہے: دی بنسل مرڈرز میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم تھاما میں بھی اداکاری کی۔ ان کے آنے والے منصوبوں میں سیکشن 108، تمباڈ 2، نورانی چہرہ اور سنگین شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں نئی نسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 16 سالہ بیٹی شوریٰ صدیقی نے انہیں نوجوان نسل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn