Entertainment

موت کی دھمکیاں بھی سلمان خان کو طے شدہ پروگرام سے نہ روک سکیں

موت کی دھمکیاں بھی سلمان خان کو طے شدہ پروگرام سے نہ روک سکیں

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جان سے مارے جانے کی دھمکیوں کے باوجود اپنے پہلے سے طے شدہ کاموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے باوجود دبئی میں 7 دسمبر کو ’دا بانگ دی ٹور: ری لوڈڈ‘ میں اسٹیج پر پروگرام کے مطابق پرفارم کریں گے۔ دبئی ہاربر پر ہونے والے اس پروگرام میں انکے ساتھ سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی، تمنا بھاٹیا، پرابھو دیوا، منیش پال، آستھا گل اور سنیل گروور بھی شریک ہوں گے۔ لگ بھگ چار گھنٹے کا یہ ایونٹ رقص، میوزک، فن، ہنسی اور پارٹی سے بھرپور ہوگا۔ اس ٹور کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اس ایونٹ کے پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد یہ ان کا عالمی سطح پر پہلا انٹرٹینمنٹ گالا ہوگا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments