Entertainment

مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے

مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے۔ راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کو اب ایک بہن بھی مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔ شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد ہے، اس سے پہلے ان کے دو بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین بال کرانے کا ریکارڈ رکھنےو الے سابق فاسٹ بولر نے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو عین نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر کی شادی کو دس برس گزرچکے ہیں۔ انہوں نے 25 جون کو رباب خان سے شادی کی تھی۔ ان کے پہلے بیٹے محمد میکائل علی کی پیدائش نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین سال بعد دوسرے بیٹے سے نوازا اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments