لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے خاندانی بنگلے کو دوبارہ تعمیر کرکے ’’دی لیجنڈ‘‘ کے نام سے ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ دلیپ کمار کا ممبئی کی ریاست باندرا کے پالی ہل علاقے میں قائم خاندانی بنگلے کی دوبارہ تعمیر کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ یہ بنگلہ مرحوم اداکار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دلیپ کمار کے بنگلے کو ممبئی کی ریئل اسٹیٹ فرم اشر گروپ کی جانب سے ’دی لیجنڈ‘ کے نام سے پُرتعیش رہائشی پروجیکٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’پالی ہل، باندرہ پر ’دی لیجنڈ از اشعر‘ نے اپنے آغاز کے 15 ماہ کے اندر 500 کروڑ روپے کی فروخت کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ کمپنی 19 یونٹس میں سے ٹرپلیکسز سمیت 4 لگژری اپارٹمنٹس فروخت کرچکی ہے۔ پہلا اپارٹمنٹ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے جولائی 2024 میں 155 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ کمپنی 19 لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے 850 کروڑ روپے کی کل آمدنی ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں 6 اور 5 بی ایچ کے لگژری اپارٹمنٹس اور ڈوپلیکس یونٹس اور دلیپ کمار کےلیے وقف 2 ہزار مربع فٹ کا میوزیم شامل ہیں۔ مارچ 2016 میں دلیپ کمار نے اشر گروپ کے ساتھ ایک ترقیاتی معاہدے میں اس لگژری ہاؤسنگ پروجیکٹ کی راہ ہموار کی تھی۔
Source: social media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں