Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو 194 رنز سے شکست، بیٹنگ لائن پھر ناکام

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ABHISHEK BANERJEE KE CAMAC STREET OFFICE KMC-POLICE KI KARWAI, TMC KA BILL BOARD HATAYA

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو 194 رنز سے شکست، بیٹنگ لائن پھر ناکام
لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو 194 رنز سے شکست، بیٹنگ لائن پھر ناکام — August 30, 2026
تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی۔
اتوار کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے تین وکٹیں ابتدا میں گنوا دیں، اس کے بعد شان مسعود اور سعود شکیل نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا تاہم اس کے بعد کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہیں ٹھر سکا۔ پوری ٹیم دوسری اننگز میں 194 کے مجموعی سکو پر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم پہلی اننگز میں برتری کے باعث وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ خرم شہزاد اور محمد علی نے بھی دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی مایوس کن آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اذان اویس کی صورت میں سات رنز کے مجموعی سکور پر گری، وہ چھ انفرادی سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد عبداللہ شفیق صفر اور کپتان بابر اعظم چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں 14 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تین اہم وکٹیں گر گئیں۔ شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان سمیت دیگر بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔
سعود شکیل نے میچ بچانے کی کوشش کی تاہم اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے اور 97 کے سکور پر باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر چار آؤٹ کیے جبکہ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn