Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیپال: ندی کے طغیانی میں ایک اور ندی پل بہہ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 798 تک جا پہنچی

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ABHISHEK BANERJEE KE CAMAC STREET OFFICE KMC-POLICE KI KARWAI, TMC KA BILL BOARD HATAYA

نیپال: ندی کے طغیانی میں ایک اور ندی پل بہہ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 798 تک جا پہنچی
نیپال: ندی کے طغیانی میں ایک اور ندی پل بہہ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 798 تک جا پہنچی — August 31, 2026
نیپال کے وسطی علاقے میں اتوار کی صبح تریشولی ندی میں دوبارہ آنے والے شدید سیلاب کے باعث ایک اور اہم معلق پل (جھولا پل) پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ پل گنڈکی صوبے کے گورکھا ضلع میں گنڈکی دیہی بلدیہ (وارڈ نمبر 8) کے گھِیال چوک کو پرتھیوی شاہراہ کے قریب واقع چروندی سے جوڑتا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سیلابی طغیانی تقریباً تین گھنٹے تک برقرار رہی، جس کے دوران صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب یہ 130 میٹر لمبا پل تباہ ہو گیا۔ پل کے بہنے کے بعد گنڈکی دیہی بلدیہ کے وارڈ نمبر 7 اور 8 کے رہائشیوں کا پرتھیوی شاہراہ سے راست زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ پل تقریباً 400 خاندانوں کے لیے آمد و رفت کا بنیادی ذریعہ تھا۔ گھِیال چوک کے کسان اسی راستے سے روزانہ دودھ کی مصنوعات اور تازہ سبزیاں چروندی کی زرعی کوآپریٹو سوسائٹی تک پہنچاتے تھے۔ پل کی تباہی کے باعث اب مقامی کسان اپنی فصلیں اور زرعی پیداوار مارکیٹ تک لے جانے سے قاصر ہیں۔

اس سے قبل 26 اگست کو ناگہانی سیلاب کی وجہ سے یہاں سے کچھ ہی فاصلے پر واقع دھواڑی گھاٹ کا پل بھی بہہ گیا تھا۔ اس پل کی تباہی کے بعد مقامی لوگ متبادل کے طور پر گھِیال چوک-چروندی پل ہی کا استعمال کر رہے تھے، جو اب خود بھی تباہ ہو چکا ہے۔

نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 798 ہو گئی ہے اور اب بھی مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ڈسٹرکشن ریسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 2,500 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ 9,500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھوٹے کوشی ندی میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر قریبی اضلاع کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے بھارت کی 19 رکنی ماہر فارنسک ٹیم کاٹھمنڈو پہنچ کر کام شروع کر رہی ہے، جو ڈی این اے نمونوں کی جانچ میں مقامی حکام کی مدد کرے گی۔ دوسری جانب، بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس (ٹویٹر) پر بتایا کہ چین کی سرحد کی جانب موجود بھارتی شہریوں میں سے 403 افراد محفوظ طریقے سے نیپال میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 500 بھارتی شہری چینی حدود میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

نیپال کے وسطی علاقے میں اتوار کی صبح تریشولی ندی میں دوبارہ آنے والے شدید سیلاب کے باعث ایک اور اہم معلق پل (جھولا پل) پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn