National

لوگوں کو کام کرنے والے کی ضرورت ہے نہ کہ غبارے بیچنے والے کی: وِج

لوگوں کو کام کرنے والے کی ضرورت ہے نہ کہ غبارے بیچنے والے کی: وِج

امبالہ، 16 ستمبر:وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دعویٰ کرنے والے اپنے بیان کے ایک دن بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر انل وج نے پیر کو کہا کہ لوگوں کو کام کرنے والے کی ضرورت ہے، غبارے بیچنے والے کی نہیں۔ یہ واضح نہیں تھا کہ مسٹر وج کس کو غبارہ بیچنے والا کہہ رہے ہیں۔ کل ان کے اس بیان پر کہ وہ لوگوں کے مطالبے اور سب سے سینئر لیڈر ہونے کی بنیاد پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر دعویٰ کریں گے ، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور بی جے پی کے دیگر کئی لیڈروں کو وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ بی جے پی وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی کی قیادت میں ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک ان کے نام کو منظوری دے چکے ہیں۔ مسٹر وج نے پیر کو کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، لوگ ان کے کئے ہوئے کاموں کو گنوانے لگتے ہیں۔ لوگوں کو کام کرنے والے کی ضرورت ہے نہ کہ غبارے بیچنے والے۔ اس دوران امبالہ کے سندر نگر سے کانگریس کے یوتھ صدر منگل پانڈے ٹنکو نے اپنے حامیوں کے ساتھ مسٹر وج کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے اعلان پر مسٹر وج نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو جس دن یہ الزامات لگے تھے اسی دن استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments