Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

آبادیاتی تبدیلیوں اور غیر قانونی دراندازی کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

آبادیاتی تبدیلیوں اور غیر قانونی دراندازی کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز
آبادیاتی تبدیلیوں اور غیر قانونی دراندازی کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز — October 15, 2026
نئی دہلی، 14 اکتوبر: آبادیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تشکیل شدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آبادی میں غیر معمولی تبدیلیوں، ان کی وجوہات اور آباد کاری کے غیر معمولی طریقوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس پرکاش پربھاکر ناولیکر نے بدھ کے روز یہاں اس کا افتتاح کیا۔ پورٹل پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے شعبوں، غیر سرکاری تنظیموں اور عام لوگوں کو معلومات اور اعداد و شمار فراہم کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس پورٹل کے ذریعے آبادی میں غیر معمولی تبدیلیوں اور ان کے پیچھے کی وجوہات سے جڑی معلومات کمیٹی تک پہنچائی جا سکیں گی۔ کمیٹی ان معلومات کی بنیاد پر تبدیلیوں کی وجوہات کا تجزیہ کرے گی۔
کمیٹی کا مقصد ملک میں رہ رہے غیر قانونی دراندازوں کی قانونی، منصفانہ اور وقت کے پابند طریقے سے شناخت، حراست اور انھیں واپس بھیجنے کے لیے ایک منظم اور مستقل نظام بنانے کی سفارش کرنا بھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سرحد کی دیکھ بھال ، آبادی کے استحکام اور شناختی نظام کو مضبوط کرنے کے اقدامات تجویز کیے جائیں گے ۔
وزارت داخلہ نے گزشتہ 26 مئی کو اس کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ کمیٹی کو آبادی میں تبدیلی سے جڑے چیلنجوں، شرح پیدائش میں فرق، سرحد پار نقل و حرکت، معاشی مواقع اور سماجی و ماحولیاتی وجوہات کا مطالعہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
کمیٹی مذہبی اور سماجی برادریوں کی آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں، غیر معمولی آباد کاری اور منصوبہ بند نقل مکانی سے جڑے پہلو¶ں کا بھی تجزیہ کرے گی۔ ساتھ ہی، غیر قانونی دراندازی سے متعلق معاملات میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کرنے کی سفارش کرے گی۔

نئی دہلی، 14 اکتوبر: آبادیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تشکیل شدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آبادی میں غیر معمولی تبدیلیوں، ان کی وجوہات اور آباد کاری کے غیر معمولی طریقوں سے متعلق معلومات جمع...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn