یہ ملاقات کرناٹک قانون ساز کونسل کے حالیہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے تمام 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے چند دن بعد ہوئی ہے ۔ بنگلورو کے پدم نابھ نگر میں مسٹر دیوے گوڑا کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔
بی جے پی اور جنتا دل (ایس) اپنی اس انتخابی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں بھی اپنے اتحاد کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ گریجویٹ اور اساتذہ کے حلقوں کی 4 نشستوں پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی شاندار کامیابی نے اس اتحاد کو نئی سیاسی رفتار دی ہے ۔ اس دوران دونوں رہنما¶ں نے ریاست کی سیاسی صورت حال، کانگریس حکومت کے کام کاج اور اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد باہر آنے پر مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ دونوں رہنما کانگریس حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے باہمی سیاسی تال میل بڑھانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ''مسٹر دیوے گوڑا بھی موجودہ کانگریس حکومت کے کام کاج سے ناخوش ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ہمیں مل کر اس حکومت کو جلد از جلد اقتدار سے ہٹا دینا چاہیے ۔ ان کی تجاویز میری رائے سے بھی مطابقت رکھتی ہیں۔''
بنگلورو، 30 اکتوبر :کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل (سیکولر) کے اتحاد کو مضبوط ب...