National

کانگریس نے راہل کو دھمکی دینے والے بیان پر پولس سے شکایت کی

کانگریس نے راہل کو دھمکی دینے والے بیان پر پولس سے شکایت کی

نئی دہلی، 18 ستمبر: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چار لیڈروں کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی ہے اور پارٹی کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دھمکیاں دینے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے ان لیڈروں نے عملی طور پر مسٹر راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اس لیے پولس سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے چار لیڈروں نے مسٹر راہل گاندھی کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیئے ہیں اور پارٹی نے ان کے خلاف پولیس میں نامزد شکایت درج کرائی ہے۔ مسٹر اجے ماکن نے کہا کہ ان لیڈروں میں سے ایک نے مسٹر راہل گاندھی کی زبان کاٹنے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے، دوسرے نے انہیں ان کی دادی جیسا حال کرنے کی دھمکی دی ہے، تیسرے نے انہیں دہشت گرد کہا ہے اور چوتھے نے ان کے خلاف مجرمانہ بیان دیا ہے، اس لیے پارٹی نے ان لیڈروں کے خلاف کارروائی کے لیے شکایت کی ہے اور پولس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے سیاست کے وقار کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ان لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کے خلاف کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے اور بی جے پی کو خود ایسے لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments