Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

جھارکھنڈ: رام گڑھ میں رانچی-پٹنہ ہائی وے پر پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

Admin
By Admin
Nov 29, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جھارکھنڈ: رام گڑھ میں رانچی-پٹنہ ہائی وے پر پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
جھارکھنڈ: رام گڑھ میں رانچی-پٹنہ ہائی وے پر پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق — November 29, 2026
جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں رانچی-پٹنہ ہائی وے پر ہفتہ کی دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ رات تقریباً 2 بجے این ایچ-33 پر پینکی علاقے میں اسکارپیو کی ایک دوسری گاڑی سے ٹکر ہو گئی، جس میں 13 افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق بہار کے نالندہ ضلع کے جنگھارو گاؤں کے 14 افراد اسکارپیو میں سوار ہو کر رام گڑھ ضلع کے رجرپا مندر میں پوجا کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران رام گڑھ کے پینکی کے قریب اسکارپیو کی ایک نامعلوم گاڑی سے زوردار ٹکر ہو گئی۔
اچانک پیش آئے اس حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ حالانکہ ان میں سے 13 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ایک مرد کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ مرنے والوں میں 4 بچے، 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ رام گڑھ صدر اسپتال کے سول سرجن انل کمار کے مطابق مرنے والے بہار کے نالندہ ضلع میں بین تھانہ علاقے کے تحت آنے والے جنگھارو گاؤں کے رہنے والے تھے اور وہ رجرپا میں واقع ’ماں چھن مستیکا مندر‘ میں پوجا کرنے جا رہے تھے۔

جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں رانچی-پٹنہ ہائی وے پر ہفتہ کی دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ رات تقریباً 2 بجے این ایچ-33 پر پینکی علاقے میں اسکارپیو کی ایک دوسری گاڑی سے ٹکر ہو گئ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn