امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مین ہٹن بیچ کے علاقے کے قریب مرکز رکھنے والے 5.0 شدت کے زلزلے نے ہفتے کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے بیش تر علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلے کے متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن کی تعداد ماہرینِ زلزلہ کے مطابق دوپہر تک کم از کم 40 ہو چکی تھی۔ مین ہٹن بیچ ایریا میں زلزلے سے کئی مکانوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، امریکی شہر لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکوں سے ایئرپورٹ پر کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، تعطیلات کے دوران رش کی وجہ سے زلزلے کے وقت ایئرپورٹ پر ہلچل مچ گئی۔
کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی زلزلہ پیما تجربہ گاہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید زلزلے آ سکتے ہیں، تاہم متوقع زلزلوں کی شدت کم ہونے کا امکان ہے، لیکن زیادہ شدت کے زلزلے بھی آ سکتے ہیں جو نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
زلزلہ پیما تجربہ گاہ کے مطابق بعد کے جھٹکوں کے پیشِ نظر شیک الرٹ نظام فعال کیا گیا، 4.6 شدت کے آفٹر شاک کے موقع پر موبائل فونز پر ہنگامی انتباہات بھی جاری کیے گئے۔
مین ہٹن بیچ: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے مین ہیٹن بیچ میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مین ہٹن بیچ کے علاقے کے قریب مرکز رکھنے والے 5.0 شدت کے زلز...