آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہوں نے بتایا کہ سافٹ ویئرہاؤس میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین وائٹ نے آئرلینڈ کی جانب سے آخری بین الاقوامی میچ گزشتہ سال دسمبر میں کھیلا تھا۔ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 43 بین الاقوامی میچز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔
28 سالہ کرکٹر نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کے کرکٹر بین وائٹ نے جولائی 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور انہیں آئرلینڈ کے لیے مستقبل کے اہم لیگ اسپنر کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔
کرکٹر نے 38 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں اور 2021، 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئرش اسکواڈ کا حصہ رہے۔
آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہوں نے بتایا کہ سافٹ ویئرہاؤس میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بین وائٹ نے آئرلینڈ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments