Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مریض کے ڈسچارج پیپر میں خصوصی طور پر معذور لکھنے کے لیے دباو¿! اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بی جے پی رہنما کی ’دھمکی‘

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

مریض کے ڈسچارج پیپر میں خصوصی طور پر معذور لکھنے کے لیے دباو¿! اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بی جے پی رہنما کی ’دھمکی‘
مریض کے ڈسچارج پیپر میں خصوصی طور پر معذور لکھنے کے لیے دباو¿! اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بی جے پی رہنما کی ’دھمکی‘ — October 30, 2026
مریض کے ڈسچارج پیپر میں خصوصی طور پر معذور لکھنے کے لیے دباو¿! اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بی جے پی رہنما کی ’دھمکی‘
اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں داخل ہوکر دھمکی دینے اور گالی گلوچ کرنے کا الزام بی جے پی کے ندیا جنوبی تنظیمی ضلع کے نائب صدر سواپن گھوش کے خلاف عائد ہوا ہے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پرہلاد ادھیکاری نے مذکورہ بی جے پی رہنما کے خلاف راناگھاٹ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، حال ہی میں راناگھاٹ سب ڈویڑنل اسپتال سے زیر علاج ایک خاتون کو چھٹی دی گئی تھی۔ الزام ہے کہ بی جے پی رہنما سواپن گھوش اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پر دباو¿ ڈال رہے تھے کہ خاتون کے ڈسچارج دستاویزات میں یہ درج کیا جائے کہ وہ معذور ہیں اور ان میں دستخط کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

جمعرات کی دوپہر وہ ایک دو دیگر افراد کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ کے چیمبر میں پہنچے۔ الزام ہے کہ بغیر اجازت کمرے میں داخل ہوکر بی جے پی رہنما اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ پر دباو¿ ڈالنے لگے۔ سپرنٹنڈنٹ پرہلاد ادھیکاری نے انہیں بتایا کہ متعلقہ مریضہ کا براہ راست معائنہ کیے بغیر اس طرح کا سرٹیفکیٹ یا تبصرہ دستاویزات میں درج کرنا ممکن نہیں ہے۔

اس کے بعد ہی مذکورہ بی جے پی رہنما مشتعل ہوگئے۔ الزام ہے کہ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کو نازیبا زبان میں گالیاں دینا شروع کر دیں اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔

مریض کے ڈسچارج پیپر میں خصوصی طور پر معذور لکھنے کے لیے دباو¿! اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بی جے پی رہنما کی ’دھمکی‘...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn