Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی
’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی — October 30, 2026
سربیا (30 اکتوبر ): سربیا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر معافی مانگ لی۔

دی ٹیلیگراف کے مطابق سربیا میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہاں کے سرکاری ٹی وی چینل نے بھی اپنا قبلہ درست کر لیا اور معلومات کے حوالے سے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر معافی مانگ لی۔

سرکاری میڈیا چینل ریڈیو ٹیلی ویژن ووجوودینا (آر ٹی وی) برسوں تک عوام کو یکطرفہ خبریں دکھانے اور حکومت سے ضروری سوال نہیں پوچھنے کے لیے ناظرین سے معافی مانگی ہے۔

ٹی وی کے نیوز اینکر گوران ایرر نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ’برسوں تک ہم اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔ ہم چپ رہے، واقعات کو نظرانداز کیا، یکطرفہ خبریں دکھائیں اور ضروری سوال نہیں پوچھے۔ اس کے لیے ہم اپنے ناظرین سے معافی مانگتے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے یہ معافی نامہ گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابی نتائج سامنے آئے جس میں 12 برس سے کبھی صدر تو کبھی وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار میں رہنے والی ووسک پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سربیا (30 اکتوبر ): سربیا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر معافی مانگ لی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn