مہاراشٹر میں بجلی کا ایک پروجیکٹ گوتم اڈانی کی کمپنی ’پاور پلس ٹریڈنگ سالیوشنز‘ کو ملنے کے بعد ایک ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے ساتھ ہوئے اس معاہدہ پر ٹنڈر بھرنے والی کئی کمپنیوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے، اور اب اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی ان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔
مہاراشٹر بجلی ٹنڈر معاملہ پر انگریزی نیوز پورٹل ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اڈانی کی ایک بجلی کمپنی سے اڈانی کی ہی دوسری کمپنی بجلی خریداری کرے گی اور پھر وہ مہاراشٹر حکومت کو فروخت کرے گی۔ اس رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر حکومت نے بجلی کا ٹنڈر نکالا۔ شرط تھی کہ جو بھی کمپنی ٹنڈر جیتے گی، اسے اڈانی سے ہی شمسی توانائی کی خریداری کرنی ہوگی۔‘‘
کانگریس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ اڈانی کی کمپنی سے شمسی توانائی خریدنے کی شرط پر باقی کمپنیوں نے اعتراض ظاہر کیا اور دلیل دی کہ اس ٹنڈر کے لیے اڈانی کی ایک کمپنی خود بھی ٹنڈر بھر رہی ہے، اس لیے یہ ’کنفلکٹ آف انٹریسٹ‘ ہے۔ کانگریس کے مطابق کمپنیوں نے کہا کہ ہمیں اڈانی سولر پلانٹ کا ڈاٹا دیا جائے، تاکہ ہم درست قیمت لگا سکیں۔ لیکن حکومت نے ڈاٹا نہیں دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اڈانی کی کمپنی ٹنڈر جیت گئی۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹنڈر کا فیصلہ ہونے کے بعد اب اڈانی کی ایک کمپنی ’پاور پلس ٹریڈنگ سالیوشنز‘ اپنی ہی دوسری کمپنی ’اڈانی رینویبل انرجی‘ سے شمسی توانائی لے کر مہاراشٹر حکومت کو بجلی فروخت کرے گی۔ پارٹی نے اس معاملہ میں حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک اندازے کے مطابق اس معاہدہ سے ریاستی عوام پر 25 سال میں تقریباً 52 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ آئے گا۔‘‘
مہاراشٹر میں بجلی کا ایک پروجیکٹ گوتم اڈانی کی کمپنی ’پاور پلس ٹریڈنگ سالیوشنز‘ کو ملنے کے بعد ایک ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے ساتھ ہوئے اس معاہدہ پر ٹنڈر بھرنے والی ک...
Source: Admin