Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سُرنگ سے ٹکرا گیا: ایران

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آبنائے ہرمز میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سُرنگ سے ٹکرا گیا: ایران
آبنائے ہرمز میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سُرنگ سے ٹکرا گیا: ایران — November 26, 2026
ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کا شکار ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے ایک ’ممنوعہ علاقے‘ میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس سے قبل بدھ ہی کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے کہا تھا کہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں اور آگ کا شکار ہوئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ان جہازوں نے آبی گذرگاہ سے گزرنے کے لیے ایک غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایک اور بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا کہ فوج نے آبنائے ہرمز میں نگرانی اور کنٹرول مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے نظام نصب کیے ہیں اور موجودہ نظام کو اپ گریڈ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو جہاز ایرانی فورسز کے ساتھ رابطہ کیے بغیر اس آبی گذرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں زیادہ خطرات کا سامنا ہے، اور حالیہ ہفتوں میں متعدد ایسے جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔
ایران پہلے ہی واشنگٹن کو آگاہ کر چکا ہے کہ جب تک اس کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت بحال نہیں کی جائے گی۔
تہران کے مطالبات میں ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور خطے میں تمام محاذوں پر جنگ کا اختتام شامل ہے۔
قطری ثالثوں کے ذریعے پہنچائی گئی ایک تجویز کے تحت ایران نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکہ اس کی شرائط قبول کر لے تو وہ 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کے لیے تیار ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کا شکار ہو گیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn