Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

’ہمیں برا نہیں لگا‘، سمے رائنا کے انڈیا گاٹ لیٹنٹ میں طنزیہ مذاق پر ارچنا پورن سنگھ کا ردِعمل سامنے آ گیا

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DARJEELING MEIN HERITAGE TOY TRAIN KE LOCO SHED KI LAKRI KI CHHAT GIRNE SE HAADSA, 7, MULAZIM ZAKHMI

’ہمیں برا نہیں لگا‘، سمے رائنا کے انڈیا گاٹ لیٹنٹ میں طنزیہ مذاق پر ارچنا پورن سنگھ کا ردِعمل سامنے آ گیا
’ہمیں برا نہیں لگا‘، سمے رائنا کے انڈیا گاٹ لیٹنٹ میں طنزیہ مذاق پر ارچنا پورن سنگھ کا ردِعمل سامنے آ گیا — September 05, 2026
اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے کامیڈین سمے رائنا کی جانب سے شو کے دوران کیے گئے مذاق کا ذاتی طور پر برا نہیں لگا اور مجھے ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں شرکت پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کے متنازع تبصروں کے بعد ارچنا سنگھ اور ان کے بیٹے آریامن نے ناظرین سے اپیل کی ہے کہ سمے رائنا کے شو میں کیے گئے مذاق کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ میں شو میں شرکت سے پہلے ہی جانتی تھی کہ سمے رائنا کا شو کس نوعیت کا پروگرام ہے اور وہاں صرف تفریح اور ہنسی مذاق کے لیے گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سمے کی نیت توہین کرنا ہوتی تو بات مختلف تھی لیکن سمے کا مقصد صرف ناظرین کو ہنسانا تھا، اس لیے مجھے کچھ بھی برا نہیں لگا اور نہ ہی میں ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں شرکت پر پچھتا رہی ہوں۔

انہوں نے ناظرین سے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ میرے خاندان کے لیے برا محسوس کر رہے ہیں، وہ ایسا نہ کریں، اتنا نہ سوچیں اور مذاق کو سنجیدہ نہ لیں۔

یاد رہے کہ ارچنا سنگھ کے ردِ عمل سے قبل اداکارہ کے بیٹے آریامن نے کہا تھا کہ سمے کے شو کے دوران ہونے والا مکالمہ صرف مذاق تھا اور سمے کا مقصد مجھے یا میرے خاندان کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شو کے دوران سمے رائنا نے ارچنا کے بیٹوں کو ’بے روزگار‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے شوہر پرمیت کے بارے میں بھی طنزیہ جملے کسے تھے۔

سمے رائنا نے ’دی کپل شرما شو‘ میں ارچنا کے مسلسل ہنسنے کے حوالے سے بھی طنزیہ مذاق کیا تھا۔

اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے کامیڈین سمے رائنا کی جانب سے شو کے دوران کیے گئے مذاق کا ذاتی طور پر برا نہیں لگا اور مجھے ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں شرکت پر کوئی پچھتاوا نہی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn