National

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: 1  بجے تک مجموعی طور پر   41 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: 1 بجے تک مجموعی طور پر 41 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 18 ستمبر : جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دن کے 1 بجے تک مجموعی طور پر 41 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ووٹنگ اندرال میں 40.36 فیصد جبکہ سب سے کم اننت ناگ نسشت پر 16.90 اور ترال نشست پر 17.50 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حکام نے پُر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments