فلموں میں کام کرنے والی مراکشی رقاصہ نورا فتحی نے مختصر عرصے میں بالی ووڈ میں اپنا نام بنا لیا ہے، ڈانسنگ کے بعد انہیں اب اداکاری کے بھی مواقع مل رہے ہیں، وہ اپنی زندگی میں پیسے کو کیوں ترجیح دیتی ہیں اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتا دیا۔ انٹرویو کے دوران نورا فتحی سے سوال کیا گیا کہ اکشے کمار نے آپ کے متعلق کہا تھا کہ یہ پیسوں کے معاملے میں بہت سخت ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے نورا فتحی نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے، کیونکہ میں 24 گھنٹے کام کرتی ہوں، جس کی بہت ساری وجوہات ہیں، میں اپنی فیملی میں اکیلی کمانے والی ہوں اور اپنے خاندان کا بہت خیال بھی رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا نہیں ہے جو میری مالی امداد کرتا ہو، یا پھر میری ضروریات اور میرے گھر کا کرایہ ادا کرتا ہو، یہ سب کچھ میں خود کرتی ہوں، میں اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا خیال رکھتی ہوں۔ نورا فتحی نے ان خواتین کی مثال بھی پیش کی جو اپنے پارٹنرز پر منحصر ہیں اور علیحدگی کی صورت میں زندگی گزارنے کیلئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے خواتین کےلیے تعلیم حاصل کرنے اور مالی طور پر مستحکم ہونے پر زور بھی دیا۔ نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر سے کمانا شروع کر دیا تھا، اس لیے وہ اس دور کو زیادہ انجوائے نہیں کرسکیں۔ واضح رہے کہ نورا فتحی کو بالی ووڈ میں بریک فلم ’راکی‘ ہینڈسم کے گیت ’راک دا پارٹی‘ میں ڈانس کے بعد ملا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے سب سے مشہور رقاصہ بن گئیں۔ انہوں نے ستیہ میو جیتے، بٹلہ ہاؤس، مرجاواں اور تھینک گاڈ جیسی مشہور فلموں میں اپنے ڈانس نمبروں سے شہرت حاصل کی۔ وہ حال ہی میں ودیوت جموال کی کرک اور کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم مڈگاؤں ایکسپریس میں نظر آئی تھیں۔
Source: Social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے