Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

اسپین میں فٹبال اسٹار لیونل میسی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا گیا

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

اسپین میں فٹبال اسٹار لیونل میسی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا گیا
اسپین میں فٹبال اسٹار لیونل میسی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا گیا — October 24, 2026
بارسلونا(24 اکتوبر 2026): ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کو اسپین میں سال 2026 کے لیے باوقار پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس سے نوازا گیا ہے۔

39 سالہ لیونل میسی نے اسپین کے شہر اوویڈو کے کیمپوامور تھیٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں یہ اعزاز حاصل کر کے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ اس ایوارڈ کو اپنے نام کرنے کے بعد میسی انفرادی حیثیت میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد فٹبالر بن گئے ہیں۔:

اسپین کا سب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈ اور باوقار ’پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس 2026‘ حاصل کرنے پر فٹبال کی دنیا کے جھمگماتے ستارے اور ارجنٹائن کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کو دنیا بھر سے مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر ان کے سابق کلب ایف سی بارسلونا نے ایک انتہائی جذباتی اور محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے میسی کے ساتھ جڑے اپنے لازوال رشتے کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

لیونل میسی کی اس تاریخی کامیابی پر بارسلونا کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ مبارکبادی پیغام میں کہا گیا کہ میسی کا بے مثال ٹیلنٹ میدان کے اندر اور باہر ان کی شاندار کارکردگی، کھیل سے گہری وابستگی اور بے لوث سماجی خدمات کی ایک روشن اور لازوال مثال ہے۔

کلب کا کہنا تھا کہ کیمپ نو کے میدان پر 20 سال سے زائد کا طویل عرصہ گزارنے والے لیونل میسی کی کامیابیوں اور کلب کی تاریخ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے، اور ان کے ساتھ یہ تعلق بارسلونا کے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہے گا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کو رواں سال جون میں اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔لیونل میسی اپنے شاندار کیریئر کے دوران اب تک ریکارڈ 8 بار ’بیلن ڈی آر‘ کا اعزاز جیتنے کے علاوہ اپنی قیادت میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ کا چیمپیئن بنانے اور کلب سطح پر انمگنت ٹرافیاں اور اعزازات اپنے نام کرنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔

میسی نے اپنے کیریئر کے 21 سنہری سال بارسلونا کے ساتھ گزارے، جس دوران اس کلب نے ملکی اور یورپی فٹبال میں تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں۔ سنہ 2021 میں بارسلونا کو خیرباد کہنے کے بعد وہ پہلے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بنے اور اس وقت وہ امریکی فٹ بال لیگ میں انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سال 1981 میں قائم ہونے والے ’آسٹوریاس ایوارڈز‘ کو ہسپانوی زبان کی دنیا کے انتہائی ممتاز اور معتبر ترین اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔ کھیلوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ترین خدمات انجام دینے والی نامور شخصیات کو نوازے جانے والے اس عالمی اعزاز کے ساتھ 50 ہزار یورو کی انعامی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔

بارسلونا(24 اکتوبر 2026): ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کو اسپین میں سال 2026 کے لیے باوقار پرنسس آف آسٹوریاس ایوارڈ فار اسپورٹس سے نوازا گیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn