Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فرانس میں ہنگاموں کے باعث فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

فرانس میں ہنگاموں کے باعث فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا
فرانس میں ہنگاموں کے باعث فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا — October 24, 2026
پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہنگاموں کے سبب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور لیون کے درمیان میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ ون کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ اتوار کی شام 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

تاہم، فرانس میں حکومت مخالف جاری احتجاج کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب یہ میچ اتوار کے بجائے پیر کی شام 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق لیون کلب نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بیان کے مطابق پیرس سینٹ جرمین اور اولمپک لیون کے درمیان لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا میچ اصل شیڈول کے مطابق اتوار، 25 اکتوبر کو رات 8 بج کر 45 منٹ پر کھیلا جانا تھا۔ تاہم، پیرس پولیس کے حکم پر اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ مقابلہ پیر، 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہنگاموں کے سبب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور لیون کے درمیان میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn