Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سنداکفو میں باراسات کے رہائشی کی موت! ایک ماہ کے اندر ریاست کے سب سے بلند مقام پر دوسرے سیاح کی جان گئی

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

سنداکفو میں باراسات کے رہائشی کی موت! ایک ماہ کے اندر ریاست کے سب سے بلند مقام پر دوسرے سیاح کی جان گئی
سنداکفو میں باراسات کے رہائشی کی موت! ایک ماہ کے اندر ریاست کے سب سے بلند مقام پر دوسرے سیاح کی جان گئی — October 24, 2026
سنداکفو میں باراسات کے رہائشی کی موت! ایک ماہ کے اندر ریاست کے سب سے بلند مقام پر دوسرے سیاح کی جان گئی
سنداکفو کے ٹوملنگ میں گزشتہ منگل کو 48 سالہ بوبائی پال کی موت ہوگئی۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق، اچانک بوبائی کو سانس لینے میں دشواری شروع ہوگئی۔ ان کی طبیعت مسلسل بگڑتی گئی۔ پہلے انہیں مانے بھنجن اور وہاں سے س±کھیہ پوکھری کے صحت مرکز لے جایا گیا۔ اسی صحت مرکز میں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، بوبائی اپنے خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ 18 اکتوبر کو نیو جلپائی گوڑی ریلوے اسٹیشن سے سیدھے مانے بھنجن پہنچے تھے۔ اگلے دن سنداکفو میں رات گزارنے کے بعد 20 اکتوبر کو وہ ٹوملنگ پہنچے۔ اسی رات ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کی موت ہوگئی۔
دارجلنگ کے ضلع مجسٹریٹ ہری شنکر پانیکر نے کہا، ”پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ باراسات واپس جانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔“
گزشتہ 30 ستمبر کو کوچ بہار کے توفان گنج کے رہائشی پریوتوش ادھیکاری کی بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث موت ہوگئی تھی۔ انہیں اہلدرا علاقے میں سانس لینے میں دشواری شروع ہوئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ 27 سالہ نوجوان کے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے باعث یہ صورت حال پیدا ہوئی تھی۔
دارجلنگ کے مانے بھنجن سے قدرت کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سنداکفو تک کا سفر زندگی بھر یاد رہتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ سفر خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے۔ سیاحتی اداروں کا کہنا ہے کہ خطرات سے بچنے کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یکے بعد دیگرے ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے انتظامیہ کو کئی بار مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
حال ہی میں سیتونگ میں سہاگ رات منانے گئی ایک نوجوان خاتون آگ سے جھلس گئی تھی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ خاتون کو بروقت اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس دستیاب نہیں ہو سکی۔ سنداکفو کے اس واقعے کے بعد بھی اسی طرح کی شکایت سامنے آئی ہے۔ بوبائی کے واقف کاروں کا خیال ہے کہ اگر ایمبولینس موجود ہوتی تو شاید ان کی موت کو ٹالا جا سکتا تھا۔

سنداکفو میں باراسات کے رہائشی کی موت! ایک ماہ کے اندر ریاست کے سب سے بلند مقام پر دوسرے سیاح کی جان گئی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn