Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

تمام 209 وارڈوں میں کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی بی جے پی

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

تمام 209 وارڈوں میں کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی بی جے پی
تمام 209 وارڈوں میں کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی بی جے پی — October 24, 2026
تمام 209 وارڈوں میں کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی بی جے پی
نومبر میں ہوڑہ اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سکانتا مجومدار نے این سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا، ”کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام 209 نشستوں پر بی جے پی اکیلے کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی۔“ دوسری جانب، ریاستی بی جے پی کے موجودہ صدر شمی? بھٹاچاریہ نے بھی یہی بات کہی۔ ان کے مطابق، ”مجھے این سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اس لیے پارٹی کو بھی اس کا علم نہیں ہے۔ ہم اکیلے انتخاب لڑیں گے۔“
درگا پوجا ختم ہو چکی ہے اور اب بنگال میں انتخابی سرگرمیوں کی باری ہے۔ اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق رہا تو نومبر میں کولکاتا اور ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن سمیت ریاست کی سات میونسپلٹیوں میں انتخابات ہوں گے۔ تاہم، ریاستی سیاست میں اچانک اس وقت ہلچل مچ گئی جب یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ بی جے پی این سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات لڑے گی۔ این سی پی آئی وہ جماعت ہے جس میں ترنمول کانگریس سے الگ ہونے کے بعد 20 ارکانِ پارلیمنٹ شامل ہوئے ہیں۔ ان ارکانِ پارلیمنٹ کے قریبی افراد ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستی اور مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
اسی سیاسی ماحول میں ریاستی بی جے پی کے مرکزی مبصر سنیل بنسل بنگال پہنچے۔ بی جے پی قیادت کی میٹنگ کے بعد این سی پی آئی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔ تاہم، آج ہفتے کے روز بالورگھاٹ کے رکنِ پارلیمنٹ سکانتا مجومدار نے واضح کر دیا کہ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ کولکاتا کی تمام نشستوں پر بی جے پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
دوسری جانب، شمی بھٹاچاریہ نے بھی اسی موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”بی جے پی نے اپنی طاقت کے بل پر 2026 کے انتخابات جیتے ہیں۔ ہم کسی کی مہربانی سے اقتدار میں نہیں آئے۔ بی جے پی ہاوڑہ اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں اپنی حکومت بنائے گی۔“
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ترنمول کانگریس کے کئی سابق کونسلر بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، تو شمی? نے جواب دیا، ”میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔ جب میرے پاس معلومات نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پارٹی کے پاس بھی ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔“
واضح رہے کہ 2026 کے انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس میں بڑی پھوٹ پڑ گئی تھی۔ زیادہ تر اراکینِ اسمبلی نے ریتبرتا بنرجی کی قیادت میں بغاوت کرتے ہوئے ڈیموکریٹک ترنمول کانگریس کے نام سے انتخابی سیاست میں حصہ لیا۔ دوسری جانب، 20 ارکانِ پارلیمنٹ این سی آئی پی میں شامل ہو گئے۔ اسی کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بی جے پی اس جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات لڑے گی۔ تاہم، ریاستی بی جے پی کے دونوں سینئر رہنماو¿ں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

تمام 209 وارڈوں میں کمل کے نشان پر انتخاب لڑے گی بی جے پی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn