ممبئی: مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ انجلی اروڑا کو شو کے آرگنائزرز کی جانب سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرگنائزرز نے الزام عائد کیا ہے کہ انجلی اروڑا نے 45 منٹ کی پرفارمنس کے معاہدے کے باوجود صرف 12 منٹ پرفارمنس کی اور اس کے بعد روانہ ہوگئیں، اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سروپ نگر پولیس اسٹیشن کانپور سے بھی رجوع کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق قانونی نوٹس میں مبینہ مالی نقصان کے علاوہ سماجی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو پہنچنے والے نقصان اور ذہنی اذیت کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
تقریب کے آرگنائزرز نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں موجود لوگوں نے ان کا رویہ خود دیکھا، وہ اس وقت ناراض ہوگئیں جب ان کا گانا ’کچا بادام‘ چلایا گیا، حالانکہ اسی گانے کی وجہ سے وہ مشہور ہوئی تھیں۔
انجلی نے انسٹاگرام پر تین ویڈیوز شیئر کرکے تنازع کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا انھیں گانے پر کوئی اعتراض نہیں تھا، ان کے تحفظات سیکیورٹی انتظامات اور ذاتی حدود میں مداخلت سے متعلق تھے، ہوٹل کے کمرے کی ڈور بیل بار بار بجائی جاتی رہی، متعدد افراد تصاویر بنوانے کے لیے ان کے کمرے میں آتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تقریب کے منتظم نے ان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
ممبئی: مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ انجلی اروڑا کو شو کے آرگنائزرز کی جانب سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments