پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا فائنل جیت لیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، فخر نے کیریئر کی 12ویں سنچری اسکور کی۔
وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فخر اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ پر 149 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آل راؤنڈر عرفات منہاس نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے تین اور فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تھکشانا اور ویلالگے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کمندو مینڈس کی 131 رنز کی اننگز رائیگاں گئی اور پون رتنائکے 77 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، سلمان آغا، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا فائنل جیت لیا۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں...
Source: Admin